اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

بائیں ہاتھ سے جانور ذبح کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسلۃ میں کہ امام صاحب جبکہ بائیں ہاتھ سے جانور ذبح کرنے کہ اچھی صلاحیت رکھتے ہیں دائیں ہاتھ کے بنسبت توپھر بائیں ہاتھ سے جانور ذبح کیا تو زید کہتا ہے کہ سنت کے خلاف ہے بکر کہتا ہے نہیں ایسا نہیں ہے المستفی محمد قمرالدین امجدی ضلع بہرائچ شریف

       جواب

زید صحیح کہتا ہے کیونکہ داہنے ہاتھ سے ذبح کرنا افضل ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ہر کام داہنے ہاتھ سے کرنے کو پسند فرمایا ہے
حدیث شریف میں عن عائشۃ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یحب التیامن فی کل شئ بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ۲۵۱ کتاب الاضحیۃ چونکہ صورت مسئولہ میں امام صاحب بائیں ہاتھ سے ذبح کرنے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں تو بائیں ہاتھ سے ہی ذبح کریں کہ صحیح طور پر ذبح ہوسکے __ تاکہ جانور کے لیے ایذا کا باعث نہ ہو واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۵ ربیع الثانی ۳٤٤١؁ ھجری

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست