Headlines
Loading...
فجر کی نماز یا اذان سے پہلے چھاڑو لگانا کیسا

فجر کی نماز یا اذان سے پہلے چھاڑو لگانا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کی مسجد میں فجرجر کی اذان یا نماز سے پہلے جھاڑو لگانا کیسا ہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا فقط والسلام المستفی محمد کمال اختر رضا قادری بہرائچ شریف

       جواب

مسجد اللہ پاک کا گھر ہے اس لئے مسجد کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھا جائے اس کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں۔ مساجد کی صفائی وستھرائی کا خیال رکھنا ہرنمازیوں کو چاہئے کہ جب وقت مکلے صاف صفائی کیاکریں کس کاحکم خُود اللہ عَزَّ وَجَلَّ حکم ارشاد فرمارہاہے
چُنانچہ پارہ 1سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آیت نمبر 125 میں اِرْشاد ہوتاہے وَ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَهِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآىٕفِیْنَ وَ الْعٰكِفِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ

(۱۲۵)(پ۱،البقرة:۱۲۵)
ترجَمۂ کنز الایمان:اور ہم نے تاکید فرمائی ابراہیم و اسمٰعیل کو کہ میرا گھر خُوب سُتھرا کرو طَواف والوں اور اِعْتکاف والوں اور رُکُوع و سُجود والوں کے لئے
مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیمُ الاُمَّت مُفْتی احمد یارخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں : اس سے معلوم ہوا کہ مسجدوں کو پاک وصاف رکھا جائے۔ وہاں گندگی اور بدبُو دار چیز نہ لائی جائے (نور العرفان،پ ۱، البقرة، تحت الآیة:۱۲۵) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد اشفاق عطاری

26 ربیع الاول 1443 ہجری بروز منگل

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ