Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موزے پر مسح کرنا کیسا ہے مہربانی کر کے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ سب کی المستفی محمد رئیس سبحانی

       جواب

سُوتی یا اُونی موزے جیسے ہمارے بلاد میں رائج ان پر مسح کسی کے نزدیك درست نہیں بہتر ہے کہ اتار کر پاؤں دھوئے جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں کہ ہندوستان میں جو عموماً سوتی یا اونی موزے پہنے جاتے ہیں ان پر مسح جائز نہیں، بلکہ ان کو اتار کر پاؤں دھونا فرض ہے (بہار شریعت مطبوعہ المدینہ کراچی پاکستان جلد 02 صفحہ نمبر 367) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ