سوال
سوال رات میں ختنہ کروانا کیسا ہے شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
المستفی زید رضا ممبئی
جواب
ختنہ رات میں کروایا جائے یا دن میں اس تعلق سے کوئی صراحت نہیں ملی دیکھیں
رسم ورواج کی شرعی حیثیت صفحہ 159
اسی طرح " ختنہ کے رسوم واحکام" ایک کتاب ہے اس میں بھی کوئی صراحت نہیں ملی لہذا ختنہ دن میں کروایا جائے یا رات میں کوئی حرج نہیں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ
۲۱ ربیع الثانی ۳٤٤١ ھجری