Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کی جگہ تنگ ہو جاۓ تو کیا دوسری جگہ مسجد بنا سکتے ہیں المستفی محمد معین الحق کالپی

       جواب

اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں
سیدی سرکار اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمہ فتاویٰ رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں کہ مسجد جب تك مسجد ہے قرآن عظیم کی نص قطعی،ہمارے ائمہ کرام کے اجماع سے اسے ویران کرنا سخت حرام وکبیرہ ہے
ﷲ عزوجل فرماتا ہے وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنۡ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللہِ اَنۡ یُّذْکَرَ فِیۡہَا اسْمُہٗ وَسَعٰی فِیۡ خَرَابِہَاؕ اُولٰٓئِکَ مَا کَانَ لَہُمْ اَنۡ یَّدْخُلُوۡہَاۤ اِلَّا خَآئِفِیۡنَ۬ؕ لَہُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّلَہُمْ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ترجمہ اس سے بڑھ کر ظالم کون جو ﷲ کی مسجدوں کو ان میں نام الٰہی کی یاد سے روکے اور ان کی ویرانی میں کوشش کرے، ایسوں کو ان میں جانا ہی نہ پہنچتا تھا مگر ڈرتے ہوئے،ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کےلئے آخرت میں بڑا عذاب ( القرآن الکریم ۲/ ۱۱۴) ہمارے ائمہ کرام نے بلا خلاف تصریح فرمائی کہ مسجد اگر تنگی کرے اور اس کے قریب اگر کسی شخص کی زمین ہو اور وہ دینے پر راضی نہ ہوتو بحکم سلطان بے اس کی مرضی کے لے کر مسجد میں داخل کر لی جائے اور مالك کو بازار کے بھاؤ سے قیمت دے دی جائے کما نص علیہ فی البزازیۃ والفتح والبحر والدروغیرہا جیسا کہ اس پر بزازیہ،فتح،بحر اور دروغیرہ میں نص فرمائی گئی۔ت)اگر تنگی کی وجہ سے یہ مسجد ویران کرکے دوسری جگہ بنالینا جائز ہوتا تو جبر ہر گز حلال نہ ہوتا اور وہ صورت کہ سوال میں فرض کی گئی اس کی بنا خود ہی متزلزل ہے جب وہ دوسری مسجد اس سے بڑی بناسکتے ہیں اگرچہ اس میں اس کے عملے سے بھی مدد لینا چاہتے ہیں تو مہربانی فرماکر بڑی نہیں ایك چھوٹی مسجد دوسری بنالیں کہ دونوں مسجدیں مل کر حاجت پوری کردیں،کس نے واجب کیا ہے کہ سب ایك ہی مسجد میں نماز پڑھیں،غرض جو اﷲ سے ڈرے اور اس کی حرمتوں کی تعظیم کرے اﷲ اس کے لئے آسانی کی راہ نکال دیتا ہے اور جو بے پروائی کرے تو ﷲ تمام جہان سے بے پروا ہے وَ مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ ترجمہ جو ﷲ تعالٰی سے ڈرے تو وہ اس کے لئے راہ بنادیتا ہے (القرآن الکریم ۶۵ /۲) مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیۡدُ ترجمہ اور جو منہ پھیرے تو ﷲ تعالٰی ہی بے نیاز اور ستو دہ صفات ہے حوالہ دوم (القرآن الکریم ۵۷/ ۲۴) (بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد 16 صفحہ نمبر 401/402 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ