Headlines
Loading...
کیاشوہر کے علاوہ عورت پر سسرال والوں کی بھی ذمہ داریاں ہیں؟

کیاشوہر کے علاوہ عورت پر سسرال والوں کی بھی ذمہ داریاں ہیں؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  حضرت میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک عورت پر صرف اسکے شوہر کی ہی ذمداری ہے اسکے سسرال والوں کی نہیں؟ کیا وہ اپنے شوہر کا ہی کام کرے سسرال کا نہیں؟؟اس عورت کا کیا حکم ہے؟؟ جواب بھیج کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی المستفی عبد الوہاب خان پتہ گوونڈی ممبیء

       جواب

عورت پر اپنے شوہر کی فرمانبرداری اور اس کے حقوق کی پاسداری لازم و ضروری ہے جو آیات قرآنیہ و احادیث مبارکہ سے ظاہر و باہر ہے جن سے کتب فقہ و فتاوی پر ہیں ہیں چونکہ میاں بیوی کا رشتہ حسن اخلاق اور حسن معاشرت سے ہی خوشگوار رہتا ہے وہ الگ بات ہے کہ سسرال والوں کا کام اور ان کی خدمت کے لئے شرعا کوئی قانون اور حقوق کی تعیین نہیں کہ اس کو سسرال والوں کی خدمت پر مجبور کیا جائے مگر حسن اخلاق اور حسن معاشرت کا تقاضا یہ ہے کہ شوہر کی خوشنودی کے لیے وہ اپنے ساس و سسر اور سسرال والوں کی بھی خدمات انجام دے اور اس کا لحاظ صرف جانب واحد سے ہی نہیں بلکہ جانبین سے ہونا چاہیے نیز حسن معاشرت اور احسان کرنا شوہر کی قرابت داری اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے سسرال والوں کی خدمت کرنا چاہیے ورنہ میاں بیوی کی زندگی میں تلخیاں انہی معاملات کی بنیاد پر پیدا ہونے لگتی ہیں جن کی نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ طلاق جیسا مبغوض فعل وجود مین آ جاتا ہے حسن معاشرت اور حسن اخلاق کا تقاضا یہی ہے کہ شوہر کے قرابت داروں کی اس کی خوشنودی کے لیے یعنی اس کے ماں باپ و اھل خانہ کی خدمت میں حتی المقدور کوشاں رہنا چاہئے کہ زندگی میں خوش گواری اور رشتوں میں پاسداری کی بقا ر ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ