سوال
کیا فرماتے ہیں علماء دین اور مفتیان کرام کہ
عورتیں جو گھونگرو والی پایل پہنتی ہیں یہ پہننا کیسا ہے؟کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایک گھو نگرو کے پیچھے دس شیطان حاضر رہتا ہے حضرت جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفی محمد سلیم رضا تھانہ ممبئی
جواب
عورت کے لیےسونے چاندی کا
( ہر قسم کا زیور )یونہی
پازیب بھی پہننا جائز ہے مگر گھونگھرو والا پائل نہیں پہننا چاہئے کیونکہ چلنے پھرنے میں زیور کی جھنکار غیر محرم تک پہونچتی ہے جو فتنے کا سبب ہے اس لئے اس کا استعمال کرنا جائز نہیں
جیسا کہ صراط الجنان فی تفسیر القران میں ہے
وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ
اور زمین پر اپنے پاؤں زور سے نہ ماریں یعنی عورتیں چلنے پھرنے میں پاؤں اس قدر آہستہ رکھیں کہ اُن کے زیور کی جھنکار نہ سُنی جائے۔‘‘ اسی لئے چاہیے کہ عورتیں بجنے والے جھانجھن نہ پہنیں ۔ حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کی دعا نہیں قبول فرماتا جن کی عورتیں جھانجھن پہنتی ہوں اس سے سمجھ لیناچاہیے کہ جب زیور کی آواز دعا قبول نہ ہونے کا سبب ہے تو خاص عورت کی آواز اور اس کی بے پردگی کیسی اللہ تعالیٰ کے غضب کو لازم کرنے والی ہوگی۔ پردے کی طرف سے بے پروائی تباہی کا سبب ہے
( اللہ کی پناہ)
( تفسیر احمدی، النور، تحت الآیۃ ۳۱، ص۵۶۵، خزاءن العرفان، النور، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۶۵۶، ملتقطاً)
سورۃ النور آیت ۳۱
ہر گھنگرو کے پیچھے دس شیطان ہے یہ تو کہیں ذکر نہیں ہے
البتہ حدیث شریف میں اس طرح مذکور ہے حدیث شریف ملاحظہ فرمائیں
ابو داود نے عبدﷲ بن زبیر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت کی کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں کی لونڈی حضرت زبیر کی لڑکی کو حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے پاس لائی اور اُس کے پاؤں میں گھنگرو تھے حضرت عمر نے انھیں کاٹ دیا اور فرمایاکہ
میں نے رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم سے سنا ہے کہ
ہر گھنگرو کے ساتھ شیطان ہوتا ہے
ابو داود نے روایت کی، کہ حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کے پاس ایک لڑکی آئی، جس کے پاؤں میں
گھنگرو بج رہے تھے، فرمایاکہ اسے میرے پاس نہ لانا، جب تک اس کے گھنگرو کاٹ نہ لینا
میں نے رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم سے سنا ہے، کہ
جس گھر میں جرس یعنی گھنٹی یا گھنگرو ہوتے ہیں اس میں فرشتے نہیں آتے
سنن أبي داود ،کتاب الخاتم، باب ماجاء في الجلاجل
از ماخوذ بہار شریعت حصہ شانزدہم
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد عسجد رضا نظامی پورنوی عفی عنہ
مقام نعمت پور بائسی پورنیہ بہار الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ