2.20.2022

کولگیٹ سے منھ دھونا کیسا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی بھی کولگیٹ سے منھ دھونا کیسا ہے کسی کتاب کے حوالے اس سوال کا جواب دیں براۓ مہربانی ہوگی المستفی محمد مناظر حسین قادری گلاب پوری

       جواب

جب کہ تک کسی بھی چیز میں ناپاک اشیاء ملے ہونے کا یقین نہ ہو استعمال کرنا جائز ہے لعدم مانع الشرعى مانع شرعی کے نہ ہونے کی وجہ سے ، اصل اشیاء میں اباحت ہے
الاشباہ والنظائز میں ہے الاصل فى الأشياء إباحة (صفحہ ۵٦ دار الکتب العلمية بیروت لبنان) ہاں جب یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ اس میں ناپاک اشیاء کی آمیزش ہے تو اب کا اس کا استعمال کرنا جائز نہیں، کو لگیٹ منجن ہو یا دیگر منجن یا اس طرح کی دیگر اشیاء سب کے لیے وہی حکم ہے جو اوپر بیان ہوا البتہ کچھ کولگیٹ وغیرہ کے اوپر جہاں بنانے کا سامان لکھا ہوتا ہے اس میں وہیں اگر الکوحل لکھا ہو یعنی یہ واضح طور پر لکھا ہو کہ اس میں الکوحل کی آمیزش ہے تو اس کا استعمال ضرور حرام ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ

۱۷ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری ۱۹ فروری ۲۰۲۲ عیسوی شنبہ

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

جـمـلہ وحـقـوق اسـلامـی مـعـلـوت کـے لـئـے مـحـفـوظ ہے اسـلامـی مـعلـومـات گــروپ 2023

Designed By MO SHAFEEQ RAZA

Whatsapp Button works on Mobile Device only