Headlines
Loading...
فرض نماز روزے کا ایصال ثواب کر سکتے ہیں ؟

فرض نماز روزے کا ایصال ثواب کر سکتے ہیں ؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سوال یہ ہے کہ کیا فرض نماز روزے کا ایصال ثواب کر سکتے ہیں ؟ یا نہیں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ سب کی المستفی بنت اختر علی چک بدیا سیالکوٹ

       جواب

نماز روزے کا ثواب زندہ اور مردہ دونوں کے نام سے ایصال ثواب کرسکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں
جیسا کہ فتاوی عالمگیری مصری جل اول صفحہ ۲۴۰ میں ہے ان الانسان له ان یجعل ثواب بغیرہ صلاة او صوما او صدقة او غيرها كالحج وقراة القرآن والاذكار وزيارة قبور الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام والشهداء والاولياء والصالحين و تكفين الموتى و جميع انواع البر یعنی اپنے عمل نماز روزه زکوۃ حج قراۃ قرآن واذکار کا ثواب اور انبیا علیہم الصلوۃ والسلام شہدائے اسلام اولیاء کرام و بزرگان دین کی قبروں کی زیارت کا ثواب اور مردےکی تجہیز تکفین وغیرہ ہرقسم کی نیکیوں کا ثواب دوسرے کو بخشنا جائز ہے
اور بحر الرائق جلد سوم صفحہ ۵۹ میں ہے لا فرق بین ان يكون المجعول لہ میتا اوحیا یعنی مردہ اور زندہ کو ثواب بخشنے میں کوئی حرج نہیں (بحوالہ فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ٦۷۹ ) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱٦ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری ۱۸ فروری ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ مبارک

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ