سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا میت کو کندھے پر رکھ کر سلام پڑھنا درست ہے؟ یا نہیں
المستفی محمد مہتاب عالم فیضی قادری۔گری کلاں ہزاری باغ جھارکھنڈ
جواب
میت کو کندھےپر رکھ کر سلام پڑھنے کے متعلق فقہاء کا اختلاف ہے اور ذکر کریں بھی تو دل میں ذکر کریں لیکن علماء نے بلحاظِ حال زمانہ ذکر جہر کی اجازت دی ہے
جیسا کہ بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۸۲۹ کتاب الجنائز میں ہے
جنازہ کے ساتھ چلنے والوں کو سکوت کی حالت میں ہونا چاہیے۔ موت اور احوال و اہوالِ قبر کو پیش نظر رکھیں ، دنیا کی باتیں نہ کریں نہ ہنسیں ، حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص کو جنازہ کے ساتھ ہنستے دیکھا، فرمایا: ’’تُو جنازہ میں ہنستا ہے، تجھ سے کبھی کلام نہ کروں گا۔‘‘ اور ذکر کرنا چاہیں تو دل میں کریں اور بلحاظ حال زمانہ اب علما نے ذکر جہر کی بھی اجازت دی ہے
مزید تفصیل کے لیے فتاویٰ رضویہ مترجم جلد نہم صفحہ ۱٤٠ تا ۱٤٨ مطالعہ کریں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱٦ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری
۱۸ فروری ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ مبارک
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ