Headlines
Loading...
صحابی کرام دربار رسالت میں حاضر ہوا ایسا کہنا کیسا

صحابی کرام دربار رسالت میں حاضر ہوا ایسا کہنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے علماء دین و شرع متین اس بارے میں کی صحابی کرام دربار رسالت میں حاضر ہوا ایسا کوئی بولے تو کیا یہ گستاخی میں شمار ہوگا؟ المستفی محمود انصاری واسعپور دھنباد

       جواب

کسی صحابی کے بارے میں یہ کہنا کہ دربار رسالت میں حاضر ہوا کہنے والے پر گستاخی کا حکم اس وقت لگے گا جب کہ اس کی نیت اہانت کی ہو کسی سنی صحیح العقیدہ کے بارے میں یہ گمان نہیں کیا جاسکتا کہ وہ صحابہ کرام کی شان میں بطورِ گستاخی اس طرح جملہ استعمال کرے ، ہاں اگر واقعی میں گستاخی کی نیت سے ایسا کہا تو پھر ایسے شخص پر سخت حکم لگے گا تفصیل کے لیے فتاویٰ رضویہ۔جدید جلد29 ص 616 ملاحظہ کریں ہاں کبھی کبھی اس طرح کے جملے بے اختیار نکل جائیں تو اس پر کوئی حکم نہیں لگے گا واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱٦ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری ۱۸ فروری ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ مبارک

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ