Headlines
Loading...
کافر کے گھر قرآن مجید پڑھنا نیز بندش کرنا کیسا

کافر کے گھر قرآن مجید پڑھنا نیز بندش کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام مسلہ ذیل میں کسی کافر کےگھر میں قرآن مجید پڑھ سکتے ہیں یا نہیں اور اسکے گھر میں بندش کرنا کیسا ہے۔ علمائے کرام سے گزارش ہے کہ جوابات عنایت فرمائیں نوازش ہوگی المستفی محمد علی جوہر الہ باد یوپی

       جواب

کافر کے گھر و دکان وغیرہ میں قرآن پاک پڑھنا شرعاً جائز ہے جبکہ کافر کے ایصال ثواب پہنچانے یا پہنچنے کا اعتقاد نہ رکھتا ہوں
فتاوی شرح بخآری ج۲ ص۵۵۰ پر ہے یہاں اس زمانے میں ہندوؤں کے گھر کسی مباح کام کے لئے جانے کہ اجازت ہے ۔ تمام مسلمانوں کا اس پر عمل در آمد ہے اس لئے کسی ہندو کے گھر جا کر قرآن مجید پڑھنا اور کسی بزرگ یا مسلمان کے نام ایصال ثواب کرنا جائز و درست ہے ۔ کفر تو کیا ہوگا گناہ بھی نہیں جب کہ ہندو کے اس گھر میں جس میں قرآن خوانی ہوئی ہے دیوتاؤں کی تصویریں نہ ہوں ۔ اور کسی جاندار کی تصویر نہ ہو ۔ اور اس کے گھر کی بندش کرنا بھی جائز ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد اشفاق عطاری

نیپال الھند 11/02/2022

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ