سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ پانچوں( یعنی توحید ؛نماز؛ روزہ ؛ زکوۃ؛ حج) کے فرض ہونے کا حکم کس کس پارے میں ہے
اس کے بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں
آپ حضرات کی بہت بڑی مہربانی ہوگی
المستفی ادریس رضا قادری جموں کشمیر رامبن حلا دنراٹھ کرنپٹن
جواب
ارکان خمسہ در ضوء آیات قران
۱.. توحید
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ
ترجمہ۔ تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے
سورہ اخلاص پ ۳۰ آیت ۱
وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠
ترجمہ۔ تمہارا معبود ایک معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی بڑی رحمت والا مہربان
سورہ بقرہ پ ۲ آیت ۱۶۳
۲.. نماز
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ
ترجمہ۔۔ اور نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
سورہ بقرہ پ ۱ آیت ۴۳
حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ-وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ
ترجمہ۔ نگہبانی کرو سب نمازوں اور بیج کی نماز کی اور کھڑے ہو اللہ کے حضور ادب سے
سورہ بقرہ پ ۲ آیت ۲۳۸
۳.. روزہ
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ
ترجمہ۔ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے
سورہ بقرہ پ ۲ آیت ۱۸۳
۴.. زکوۃ
وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ
ترجمہ۔ اور ہماری دی ہوئی روزی میں سے ہماری راہ میں اٹھائیں
سورہ بقرہ پ ۱ آیت ۳
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ
ترجمہ۔ اور وہ کہ زکات دینے کا کام کرتے ہیں
سورہ مؤمنون پ ۱۸ آیت ۴
۵.. حج
اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ فِیْهِ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبْرٰهِیْمَ ﳛ وَ مَنْ دَخَلَهٗ كَانَ اٰمِنًاؕ-وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًاؕ-وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ
ترجمہ۔ بے شک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا رہنما اس میں کھلی نشانیاں ہیں ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ اور جو اس میں آے امان میں ہو اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس کے گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکر ہو تو اللہ سارے جہان سے بےپرواہ ہے
سورہ آل عمران پ ۴ آیت ۹۶/۹۷
وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ لِلّٰهِؕ
ترجمہ۔۔ اور حج اور عمرہ اللہ کے لیے پورا کرو
سورہ بقرہ پ ۲ آیت ۱۹۶
ارکان خمسہ حدیث پاک میں
عن ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ بنی الاسلام علی خمس شھادۃ ان لا الہ الا الله و ان محمد رسول الله و اقام الصلوۃ و ایتاءالزکوۃ و الحج و صوم رمضان
ترجمہ۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃٰ ادا کرنا اور حج ادا کرنا اور رمضان کے روزہ
صحیح البخاری جلد ۱ کتاب الایمان صفحہ ۶ مطبوعہ مجلس البرکات
عن بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ بنی اسلام علی خمس شھادۃ ان لا إله إلا الله و ان محمدا عبدہ و رسولہ و اقام الصلوۃ و ایتاءالزکوۃ و حج البیت و صوم رمضان" اھ
ترجمہ،۔ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃٰ ادا کرنا اور خانہ کعبہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ اھ
ارکان خمسہ کے بیان میں نے آیات و دو حیثیت نقل کر دیں حالانکہ موضوع پر متعدد آیات قرآنیہ موجود و مشھود اور احادیث مبارکہ حدیث کی کتابوں منقول و مرقوم جس کی یہ مختصر سی نقل متحمل نہیں اس کے لیے پوری ایک کتاب تیار کرنے کی ضرورت ہوگی لھذا مزید معلومات کے لئے لیے
صحیح مسلم جلد ۱ صفحہ ۳۲ مطبوعہ مجلس البرکات
کتب فقہ خصوصا بہار شریعت کا مطالعہ کریں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہ جہاں پوری
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ