سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ قبر پر اذان پوری دینی ہے یا آدھی بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ آدھی
پڑھنی چاہئے ؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں
المستفی مخلص،
ریاض احمد رضا
جواب
اس باب میں اصل تلقین ہے اور قبر پر اذان بھی بطور تلقین ہی کہی جاتی ہے اور اذان کو اذان بھی جبھی کہا جاتا ہے کہ وہ پوری کہی جاے اور تلقین میں جو الفاظ مذکور ہیں پورے کہے جایئں نہ کہ آدھے ادھورے کہ آدھے ادھورے کا کیا مطلب؟ ہاں تکبیر اور" لا الہ الا الله" سے بھی تلقین ادا ہو جائے کہ بعض روایت میں تکبیر و "لا إله إلا الله" سے تلقین ثابت ہے
جیسا کہ فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے
یہ اذان کہنے کو تو اذان ہے ورنہ حقیقت میں تلقین میت اور اصل تلقین میت حدیث سے ثابت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے بعد دفن میت کو تلقین کرنے کا حکم دیا۔ تو قبر پر کہے اے فلاں کے بیٹے فلاں تو اس دین کو یاد کر جس پر تھا تو دفن کے بعد تلقین کرنے سے منع نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس میں کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی ہے کہ میت کو ذکر اللہ سے انسیت ہوتی ہے اور اذان میں پوری تلقین ہے
نیز رد المحتار ج۲ ص ۱۹۱ مطلب فی التلقین بعد الموت کے حوالے سے ہے
اما عند اھل السنۃ فالحدیث ای لقنوا موتاکم لا إله إلا الله محمول علی الحقیقۃ و قد روی عنہ علیہ السلام انہ امر بالتلقین بعد الدفن فیقول یا فلان بن فلان اذکر دینک الذی کنت علیھا و انما لا ینہی عن التلقین بعد الدفن لانہ لا ضرر فیہ بل فیہ نفع فان المیت یستانس بالذکر علی ما ورد فی آثار ۔اھ
اور نماز کے علاوہ چند جگہ اذان پڑھنا مستحب ہے ان میں سے ایک جگہ یہ بھی ہے کہ جب میت کو دفن کرکے فارغ ہوں
اور رد المحتار ج ۱ ص ۳۸۵ باب اذان کے حوالے سے ہے
قد یسن الاذان لغیرہ الصلوۃ کما فی اذن المولود و المھموم المصروع والغضبان و من ساء خلقہ من انسان او بھیمۃ و عند مزدحم الجیش و عند الحریق قیل عند انزال المیت القبر۔ اھ
فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ نمبر ۳۶۰ مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی
لہذا جب بھی بعد دفن قبر پر اذان کہی جائے تو پوری ہی کہی جائے جو اسلاف سے منقول و مشاہد ہے اس میں کمی نہ کی جائے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہ جہاں پوری
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
Playamo Casinos – Online Slots for Android & iOS - JT-Hub
جواب دیںحذف کریںSlot machines in casinos are 충청남도 출장마사지 increasingly popular as entertainment machines 광명 출장안마 with high-quality 시흥 출장샵 graphics and sound. It is 고양 출장마사지 no 남양주 출장샵 surprise the game has a live dealer
Yeh sab parent kiw nahi hota hai agar parent hota to bahut achha hota
جواب دیںحذف کریں