Headlines
Loading...
 وہابی یا شیعہ توبہ کر لے تو کیا وہ مومن ہو سکتا ہے؟

وہابی یا شیعہ توبہ کر لے تو کیا وہ مومن ہو سکتا ہے؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  سوال یہ ہے کہ اگر وہابی یا شیعہ توبہ کر لے تو کیا وہ مومن ہو سکتا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد صابر علی رضوی اترولہ بلرام پور

       جواب

صرف وہابی شیعہ ہی نہیں بلکہ دنیا کا کتنا ہی بڑا کافر و مرتد کسی بھی قوم و قبیلے کا ہو اگر بفضلہ تعالیٰ اس توفیقِ توبہ مل جاۓ اور وہ صدق قلب سے اپنے کفر و شرک سے تاٸب ہوجاۓ پھر اس کے کچھ دنوں تک حالات دیکھیں جائیں کے کیا وہ واقعی مسلک اعلیٰ حضرت یعنی معمولات اھل سنت پر ہے یا نہیں اور مکمل طور پر جب یقین ہو جائے کہ اب اس کا عقیدہ معمولات اھل سنت کے مطابق ہو گیا تبھی اس کا ذبیحہ کھائیں اور اس کے ساتھ نکاح وغیرہ کے معاملات کئے جائیں۔گرچہ اس نے حالتِ کفر و شرک میں کتنےہی گناہ اکبر کیۓ ہوں وہ سب کے سب رب تعالیٰ کےحضور معاف ہوجاتے ہیں نہ ہی اس سے کوٸی دنیا میں مواخذہ کرسکتا نہ ہی آخرت میں رب مٶاخذہ کریگا! آپ کو معلوم ہوگا کہ دورسالتِ مآب ﷺ میں بہت سے اشخاص ایسے بھی ہوۓ جو حالت کفر و شرک میں رہے مگر ان پر فضل الہی نازل ہوا وہ سرکار ﷺ کے حسن و اخلاق و دیگر امور حسنہ دیکھکر یا کچھ صحبت پاکر جب انہوں نے کلمہ پڑھا اور نبی کریمﷺ کے دامن کرم سے وابستہ ہوۓ تو اللہ نے ان کے مقامات کو اتنا بلند کیاکہ انکے
فضاٸل میں قرآن کریم آیات طیبہ نازل فرماٸیں وکلاو وعداللہ حسنیٰ ہم نے یعنی الله نےان سے {اصحاب نبیﷺ}جنت کا وعدہ کیا {قرآن} حتی کہ ان کو بعد انبیإکرام علیھم السلام امت میں سب سے بلندوبالا کردیا اس متعلق قرآن مجید متعدد آیات مقدسہ و بےشمار احادیث طیبہ بھری ہوٸی ہیں میں ایک آیت کریمہ پیش کرتاہوں قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ فرماؤ :اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی! اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے ،بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے سورہ زمر ، آیت نمبر ٥٣ {قُلْ: تم فرماؤ۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بندوں پر اپنی کامل رحمت،فضل اور احسان کا بیان فرمایا ہے ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے’’اے میرے وہ بندو! جنہوں نے کفر اور گناہوں میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں پر زیادتی کی، تم اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا اور یہ خیال نہ کرناکہ ایمان قبو ل کر لینے کے بعد سابقہ کفر و شرک پر تمہارا مُؤاخذہ ہو گا، بیشک اللہ تعالیٰ اُس کے سب گناہ بخش دیتا ہے جو اپنے کفر سے باز آئے اور اپنے گناہوں سے سچی توبہ کر لے ،بیشک وہی گناہوں پر پردہ ڈال کربخشنے والا اور مصیبتوں کو دور کر کے مہربانی فرمانے والا ہے {صراط الجنان} نوٹ ۔۔۔ تفاسیر میں ہے اگر کاٸنات کا سب سے بڑا کافر شیطان لعین اپنے کیۓگناہوں پر نادم ہوجاۓ اور سیدنا حضرت آدم علیہ السلام کی تربت انور کوسجدہ کرےتو وہ بھی جنتی مٶمن ہوجاۓ اور اس کے سارے گناہ اللہ معاف فرمادےگا! مگر یہ کمبخت خبیث اعظم ابلیس توبہ کرےگا نہیں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم التدریس جامعہ عربیہ فیض الرسول و امام جامع مسجد قصبہ رچھا ضلع بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ