Headlines
Loading...
کیا جو باتیں شب معراج میں ہوئی وہی التحیات ہے

کیا جو باتیں شب معراج میں ہوئی وہی التحیات ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے نماز میں یہ جو التحیات پڑھی جاتی ہے کیا یہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اور اللہ تبارک و تعالی کے بیچ میں شب معراج میں جو جو ملاقات ہوئی وہی باتیں ہیں کیا یہ صحیح ہے ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی المستفی عبدالسبحان رضوی ضلع ناگور راجستھان

       جواب

جی ہاں التحیات للہ ۔۔۔ یہ کلامات مقدسہ اللہ و رسول و ملاٸکہ کے مابین ہوۓ
جیساکہ الشیخ علامہ اسماعیل حقی علیہ تحریر فرماتے ہیں مروی ہے کہ حضورﷺ سےحضرت جبراٸیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ آپ کی مدح و ثنا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اسے سماعت فرماٸیۓ اور آپ بھی اللہ کی تعریف و ثنا بیان فرماٸیۓ پھر حضورﷺ نے فرمایا اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ عبادات قولیہ و بدنیہ و مالیہ سب اللہ کی رضا کےلیۓ ہیں
پھر رب تعالیٰ نے فرمایا اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبرَکَاتُہُ اے نبی علیہ السلام آپ پر اللہ کے سلام و حمت و برکت ہوں پھر حضور ﷺ نے اپنے ساتھ اپنی تمام امت کو ملایا اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو پھر حضرت جبراٸیل علیہ السلام و جمیع ملاٸکہ نے مل کر کہا أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗوَرَسُوْلُہُ میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوٸی معبود نہیں اور گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے پیارے بندے اور اسکے محبوب رسول ہیں تفسیرروح البیان ، جلد ٨ ، ص ٥٤ {رضوی کتاب گھردھلی} واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم التدریس جامعہ عربیہ فیض الرسول و امام جامع مسجد قصبہ رچھا ضلع بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ