سوال
علماے کرام مفتیان عظام کی بارگاہ میں ادب کے ساتھ عرض ہے کے بغیر طہارت کے محفل میلاد پاک میں بیٹھنا کیسا ہے قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماے مہر بانی ہوگی
المستفی محمد غلام صابر رضوی لکھنپور ضلع سرگوجہ چھتیس گڑھ
جواب
بغیر طہارت کے مجلس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں بیٹھنا شرعا جائز امر ہے لیکن باادب لوگ یہ گوارہ نہیں کرتے کے بغیر طہارت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھا جائے اور قرآن حدیث ایسے ہی سنا جائے۔ اس لئے ادب کا یہی تقاضہ ہے کہ جب بھی محفل میلاد یا کوئی بھی ذکر خیر ہو اس میں باطہارت باوضو جائے کرے۔اس سے بھی افضل ہے کہ ہو سکتے تو ہمیشہ ہی باوضورہے کہ اگر اسی حالت میں موت آجاتو شہید کا ثواب ملے گا
حدیث شریف میں ہے کہ
مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا: بیٹا، اگر تم ہمیشہ باوُضو رہنے کی اِستِطاعت رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ ملکُ الموت جس بندے کی روح حالتِ وُضو میں قبض کرتا ہے اُس کیلئے شہادت لکھ دی جاتی ہے
(شُعَبُ الْاِیمان ج ۳ ص ۲۹ حدیث ۲۷۸۳)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد اشفاق عطاری
نیپال الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ