Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو اعتکاف میں بیٹھا ہے وی مائک میں نعت شریف پڑھ سکتا ہے جسکی آواز باہر جاتی ہے المستفی محمد Rozam رضا ایمپی

       جواب

پوچھی گئی صورت میں معتفک حالت اعتکاف میں صبح سحر کے وقت نعت پاک پڑھ سکتا ہے کوئی حرج نہیں ج
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ و الرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے باہر اس سے ملحق ضرویات مسجد کے لئے ہے مثلاً جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ وغیرہ ان میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا بلا اجازت شرعیہ اگر نکل کر باہر چلا گیا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا فنائے مسجد اس معاملہ میں حکم مسجد میں ہے سحری کے اعلان کے لئے فنائے مسجد میں جاسکتا ہے

(فتاویٰ امجدیہ جلد 01 صفحہ نمبر 399)
نوٹ واضع طور پر معلوم ہو گیا کہ معتکف اعلان کر سکتا ہے تو نعت بھی پڑھ سکتا ہے فقط والسلام واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ