عقائد
کیا نبی کریم ﷺ کے والدین کا نام جاننا ضروریات دین سے ہے؟
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتےہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کبیر کہتا ہے کہ مصطفٰی جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے والد والدہ کا نام جاننا ضروریات دین میں سے ہے اور توحید کہتا ہے کہ مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے والد والدہ کا نام جاننا ضروریات دین میں سے نہیں ہے کون صحیح ہےکون غلط ہے مدلل جواب عطا فرمایٔں مہربانی ہوگی جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
المستفی محمد انصار احمد مرادآباد یوپی
جواب
صورت مسئولہ میں توحید کی بات درست ہے کیونکہ حضور ﷺ کے والدین کا نام جاننا ضروریات دین سے نہیں ہے کیونکہ
ضروریاتِ دین وہ مسائلِ دین ہیں جن کو ہر خاص و عام جانتے ہوں ، جیسے اﷲ عزوجل کی وحدانیت، انبیا کی نبوت، جنت و نار، حشر و نشر وغیرہا
اور سرکار علیہ السلام کے والدین کا نام جاننا ایسا نہیں ہے اس لئے یہ ضروریات دین میں سے نہیں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۳ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری بروز سہ شنبہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ