سوال
زید وتر کی نماز میں پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورہ نصر پڑھتا ہے، دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورہ لہب اور تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورہ اخلاص پڑھتا ہے یہ ہمیشہ کا معمول ہے تو کیا یہ صحیح ہے یا غلط. پہلی رکعت میں جو سورہ پڑھا گیا وہ چھوٹی ہے پھر اس سے بڑی سورہ پھر چھوٹی کیا یہ ترتیب صحیح ہے؟
المستفی محمد یعقوب خان
جواب
صحیح ہے کہ ان تینوں سورتوں کی طوالت میں بیّن فرق معلوم نہیں ہوتا. اگر یہ فرق تین آیات یا اس سے زیادہ کا ہوتا تب بھی نماز صحیح ہوتی اگرچہ ایسا کرنا خلاف اولی ہے یعنی دوسری رکعت میں اتنی قرأت کرنا کہ وہ پہلی رکعت کی قرات سے تین آیات سے زیادہ یا تین آیات کی مقدارطویل ہوجائے. تیسری رکعت میں قرأت کا پہلی یا دوسری کی بہ نسبت طویل ہونا کراہت نہیں رکھتا. سورتوں کا نماز میں متعین کر لینا کہ ہمیشہ یہی سورتیں پڑھے گا امام کے لیے مکروہ تنزیہی ہے کہ معیین سورتوں کو سن کر جہلاء انہیں ہی واجب گمان کر کیں گے اور منفرد، آسانی کے لیے سورتیں متعین کرلے تو کراہت نہیں اگر وہ خاص ان سورتوں کا پڑھنا واجب نہ جانتا ہو
قال الإمام الحصكفي
وإطالة الثانية على الاولى يكره تنزيها إجماعا إن بثلاث آيات إن تقاربت طولا وقصرا، وإلا اعتبر الحروف والكلمات، واعتبر الحلبي فحش الطول لا عدد الآيات. واستثنى في البحر ما وردت به السنة، واستظهر في النفل عدم الكراهة مطلقا وإن بأقل لا يكره
(در المختار، ٨٠/١؛ )
دوسری رکعت کو پہلی پر تین آیتوں کی مقدار لمبا کرنا بالاجماع مکروہ تنزیہی ہے اگر دونوں رکعتوں کی آیتیں بڑی اور چھوٹی ہونے میں قریب قریب ہوں اگر آیتیں ایک سی نہ ہوں تو حروف اور کلمات کا اعتبار ہوگا اورحلبی نے فحشِ طول کا اعتبار کیا ہے نہ کہ آیتوں کے شمار کا اور بحر الرائق میں ان سورتوں کو مستثنٰی کہا ہے جن کے متعلق احادیث وارد ہیں اور نفلوں میں مطلقاً عدمِ کراہت کو ترجیح ہے اگر دوسری رکعت کی زیادتی کم ہو تو مکروہ نہیں
قال الطحطاوی رحمه الله
يكره تعيين سورة قيد الطحاوي الكراهة بما إذا اعتقد أن الصلاة لا تجوز بغيرها أما إذا لم يعتقد ذلك فلا كراهة أفاده في الشرح
(حاشية الطحطاوي علي مراقي الفلاح، ص: ٣٦٣)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی
گونڈوی مہاراشٹر ممبئی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ