7.08.2022

تکبیر تشریق کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تکبیر تشریق کا وقت کب سے کب تک ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں عین نوزش ہوگی المستفی عاشق رضا

       جواب

تکبیر تشریق کا وقت نویں کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک ہے
تنویر الابصار میں ہے ﻣﻦ ﻓﺠﺮ ﻋﺮﻓﺔ ﺇﻟﻰ ﻋﺼﺮ اﻟﻌﻴﺪ ﻋﻠﻰ ﺇﻣﺎﻡ ﻣﻘﻴﻢ ﻭ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺃﻭ ﻗﺮﻭﻱ ﺃﻭ اﻣﺮﺃﺓ ﻭﻗﺎﻻ ﺑﻮﺟﻮﺑﻪ ﻓﻮﺭ ﻛﻞ ﻓﺮﺽ ﻣﻄﻠﻘﺎ ﺇﻟﻰ (ﻋﺼﺮ اﻟﻴﻮﻡ اﻟﺨﺎﻣﺲ) ﺁﺧﺮ ﺃﻳﺎﻡ اﻟﺘﺸﺮﻳﻖ ﻭﻋﻠﻴﻪ اﻻﻋﺘﻤﺎﺩ

(ردالمحتار،ج٣، ص٧٤، ٧٥)
ہندیہ میں ہے وﺃﻣﺎ ﻭﻗﺘﻪ ﻓﺄﻭﻟﻪ ﻋﻘﻴﺐ ﺻﻼﺓ اﻟﻔﺠﺮ ﻣﻦ ﻳﻮﻡ ﻋﺮﻓﺔ ﻭﺁﺧﺮﻩ ﻓﻲ ﻗﻮﻝ ﺃﺑﻲ ﻳﻮﺳﻒ ﻭﻣﺤﻤﺪ ﺭﺣﻤﻬﻤﺎ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ ﻋﻘﻴﺐ ﺻﻼﺓ اﻟﻌﺼﺮ ﻣﻦ ﺁﺧﺮ ﺃﻳﺎﻡ اﻟﺘﺸﺮﻳﻖ ﻫﻜﺬا ﻓﻲ اﻟﺘﺒﻴﻴﻦ ﻭاﻟﻔﺘﻮﻯ ﻭاﻟﻌﻤﻞ ﻓﻲ ﻋﺎﻣﺔ اﻷﻣﺼﺎﺭ ﻭﻛﺎﻓﺔ اﻷﻋﺼﺎﺭ ﻋﻠﻰ ﻗﻮﻟﻬﻤﺎ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﺰاﻫﺪﻱ (ج١،ص١٥٢)
بہار شریعت میں ہے کہ نویں ذی الحجہ کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک ہر نماز فرض پنجگانہ کے بعد جو جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ایک بار تکبیر بلند آواز سے کہنا واجب ہے اور تین بار افضل اسے تکبیر تشریق کہتے ہیں (ح٤، ص٧٨٤) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ شان محمد المصباحی القادری


ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

جـمـلہ وحـقـوق اسـلامـی مـعـلـوت کـے لـئـے مـحـفـوظ ہے اسـلامـی مـعلـومـات گــروپ 2023

Designed By MO SHAFEEQ RAZA

Whatsapp Button works on Mobile Device only