Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم حضرت میرا سوال یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر کوئی جادو ٹونا وغیرہ کام کرتا تھا مجھے تو نہیں لگتا کہ کرتا تھا اگر ایسا کچھ ہے تو قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں مہربانی ہوگی آپ کی المستفی محمد سرفراز رضا قادری عمرکوٹ اوڈیشہ

       جواب

اولا آپ کو اپنا عقلی گھوڑا نہیں دوڑانا چاہیےتھا بلکہ اس رایت سحر کےمتعلق کسی صحیح عالم سے رابطہ کرتے تو ضرور حقیقت سے آشنا ہوجاتے! آپ نے یہ کہا مجھےایسا نہیں لگتا ! اتنا یاد رکھے اسلام کسی کے عقلی تقاضوں کا نام نہیں بلکہ اللہ و رسول کےجاری کردہ احکامات و پیغامات کا نام ہے! جادو سحر نبی ﷺ پر ہوا بےشک ہوااور یہ جادو لبیدا عالم یہودی نےکیا جس وجہ آپ کی طبیعت ناساز ہوٸی اور کمزوری وغیرہ بھی لاحق ہوٸی پھر کچھ روز کےبعد اللہ نے آپکو شفاء عطافرماٸی اور آپ صحت یآب ہوۓ! اور یہ سحر آپکی حیات ظاہری میں فقط ایک بار ہوا! اس پر ممکن ہے کہ کسی انسان کی عقل تعجب کرےکہ نبیﷺ اللہ کی جانب سے عطاکردہ طاقت و قوت سے فل پاور ہیں ہر شٸ آپکےتابع ہے یعنی آپکی حکومت ہرشٸ پر ہے آپ پر نہ کوٸی شیطان مسلط ہوا نہ کوٸی انسان نہ جن وغیرہ تو آپ پر جادو کیوں ہوا ؟ درحقیقت سحر جادو ٹونا آپکے جسم پاک پر ہوا نہ کہ نبوت و رسالت پر! اس لیےحضورﷺ کی بشریت مبارکہ اور بدن اقدس کو ضرر پہنچنا من حیث الانسان و البشر حق ہے کیوں کہ آپکو من حیث البشریہ والانسانیہ ضرر پہنچتاتھا یعنی نبی ﷺ کو بھی دوسرے اجسام کی طرح درد و تکلیف کا احساس ہوتاتھا مثلا صحت و مرض اور موت اکل وشرب اور دفع الفضلات ایسے ہی تاثیر السحر بھی آپ کی نبوت کریمہ کو قادح نہیں ہاں یہ تو تاثیر اس وقت قادح ہوتی جب اسکی تاثیر کا معاملہ نبوت کی طرف راجح ہوتا اور یہ مخالفین بھی تسلیم کرتےہیں جادو حضور کے جسم پاک کو ہوا امور نبوت و رسالت پر نہیں تفصیل کےلیۓ سورہ فلق و ناس کی تفاسیر دیکھیں خلاصہ نبی کریم ﷺ پر جو بھی مصاٸب و آلام آۓ اس میں امت کے لیۓ بہت سی حکمتیں پوشیدہ ہیں! مثلا آپ پر جادو ہوا تو آپ نے صبر کیا اور رب تعالیٰ بارگاہ میں دعا فرماٸی! یعنی امت کو نبیﷺ نے وقتِ مصاٸب صبر کی تلقین کی! یعنی صبر کرو نہ شکری نہ کرو بلکہ اللہ کا زکر کرو کیوں کہ روایات میں آتا ہے وقت مصیبت جب بندہ اللہ کازکر کرتاہے تو رب تعالیٰ اس پر اپنا خاص فضل فرماتاہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبـــــہ عبیـــداللّٰه حنفــی بریلوی

مقـام دھــونرہ ٹانڈہ ضـــلع بریلی شــریف {یوپی} ١ صفرالمظفر ٤٤٤١؁ھ بروز بدھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ