کوّے کا جھوٹا کون کھا سکتا ہے اور کون نہیں ؟؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمۃاللہ کوے کاجوٹھا کون کھا سکتاہے اور کون نہیں؟ المستفی محمد شمشاد احمد

       جواب

کوے کا جوٹھا غریب کھا سکتا ہے مالدار کیلئے مکروہ ہے اور اگر اس کی چونچ میں نجاست کا نہ ہونا یقینی طور پر معلوم ہو تو سب کیلئے بلا کراہت جائز ہے
ہندیہ میں ہے ﻭﺳﺆﺭ ﺳﺒﺎﻉ اﻟﻄﻴﺮ ﻣﻜﺮﻭﻩ ﻭﻋﻦ ﺃﺑﻲ ﻳﻮﺳﻒ ﺭﺣﻤﻪ اﻟﻠﻪ ﺃﻧﻬﺎ ﺇﺫا ﻛﺎﻧﺖ ﻣﺤﺒﻮﺳﺔ ﻳﻌﻠﻢ ﺻﺎﺣﺒﻬﺎ ﺃﻧﻪ ﻻ ﻗﺬﺭ ﻋﻠﻰ ﻣﻨﻘﺎﺭﻫﺎ ﻻ ﻳﻜﺮﻩ ﻭاﺳﺘﺤﺴﻦ اﻟﻤﺸﺎﻳﺦ ﻫﺬﻩ اﻟﺮﻭاﻳﺔ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﻬﺪاﻳﺔ ﻭﻛﺬا ﺳﺆﺭ ﻣﺎ ﻻ ﻳﺆﻛﻞ ﻟﺤﻤﻪ ﻣﻦ اﻟﻄﻴﺮ ﻃﺎﻫﺮ ﻣﻜﺮﻭﻩ اﺳﺘﺤﺴﺎﻧﺎ ﻫﻜﺬا ﻓﻲ ﺷﺮﺡ اﻟﻤﺒﺴﻮﻁ ﻭﺇﻧﻤﺎ ﻳﻜﺮﻩ ﺫﻟﻚ ﻓﻲ ﺣﻖ اﻟﻐﻨﻲ ﻷﻧﻪ ﻳﻘﺪﺭ ﻋﻠﻰ ﺑﺪﻟﻪ ﺃﻣﺎ ﻓﻲ ﺣﻖ اﻟﻔﻘﻴﺮ ﻓﻼ ﻳﻜﺮﻩ ﻟﻠﻀﺮﻭﺭﺓ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﺴﺮاﺝ اﻟﻮﻫﺎﺝ

(ج١،ص٢٤)
بہار شریعت میں ہے اڑنے والے شکاری جانور جیسے شکرا باز بہری چیل وغیرہ کا جھوٹا مکروہ ہے اور یہی حکم کوّے کا ہے اور اگر ان کو پال کر شکار کے لیے سِکھالیا ہو اور چونچ میں نَجاست نہ لگی ہو تو اس کا جھوٹا پاک ہے (ح٢،ص٣٤٢)
نیز اسی میں ہے اچھا پانی ہوتے ہوئے مکروہ پانی سے وُضو و غُسل مکروہ اور اگر اچھا پانی موجود نہیں تو کوئی حَرَج نہیں اسی طرح مکروہ جھوٹے کا کھانا پینا بھی مالدار کو مکروہ ہے غریب محتاج کو بلا کراہت جائز (ح٢،ص٣٤٣)۔ واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ شان محمدالمصباحی القادری

ممبئی مہاراشٹر انڈیا

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0