11.13.2022

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ کو صدرالشریعہ کا لقب کس نے دیا اور نماز جنازہ کس نے پڑھائی

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ کو صدرالشریعہ کا لقب کس نے دیا اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی المستفی محمد طالب رضا

       جواب

میرے آقا حضور اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہی حضرت مولانا امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ کو صدرالشریعہ کے خطاب سے نوازا ہے (تذکرہ صدرالشریعہ صفحہ 20) اور نماز جنازہ کس نے پڑھائی اس بارے میں
نائب مفتی اعظم ہند حضور شارح بخاری علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضور صدر الشریعہ کی نماز جنازہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ نے پڑھائی

(مقالات شارح بخاری جلد 1 صفحہ 126)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

جـمـلہ وحـقـوق اسـلامـی مـعـلـوت کـے لـئـے مـحـفـوظ ہے اسـلامـی مـعلـومـات گــروپ 2023

Designed By MO SHAFEEQ RAZA

Whatsapp Button works on Mobile Device only