Headlines
Loading...
کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے

کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ اللّٰہ تعالیٰ ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ پیش کریں المستفی محمد محفوظ رضا بمقام شیرگھاٹی

       جواب

فی السوال زکر کردہ مقولہ بین العوام اگر چہ مشہور ہے مگر احادیث میں بعینہ ایسا نہیں ہے ہاں اس میں کوٸی شک نہیں کہ اللہ رب العزت کے رحم سے بڑھکر کسی کا رحم نہیں وہ ارحم الراحمین ہے حتیٰ کہ روۓ زمین کی تمام ماٶں کا اپنی اولاد پر رحم کرنا ایک طرف اور اللہ کا اپنے ایک مٶمن بندے پر رحم کرنا ان تمام ماٶں سےبڑھکر ہے
جیساکہ حدیث شریف میں ہے عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْيٌ، فَإِذَا امْرَأَةٌ مِنَ السَّبْيِ قَدْ تَحْلُبُ ثَدْيَهَا تَسْقِي، إِذَا وَجَدَتْ صَبِيًّا فِي السَّبْيِ أَخَذَتْهُ فَأَلْصَقَتْهُ بِبَطْنِهَا وَأَرْضَعَتْهُ، فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَرَوْنَ هَذِهِ طَارِحَةً وَلَدَهَا فِي النَّارِ قُلْنَا لاَ وَهْيَ تَقْدِرُ عَلَى أَنْ لاَ تَطْرَحَهُ. فَقَالَ: اللَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ بِوَلَدِهَا
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےروایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ قیدی لائےگۓ ان میں ایک عورت بھی تھی اور دودھ سےاسکےپستان بھرے ہوۓتھے کیونکہ اسکا دودھ پینےکےلیے اسکا بچہ نہیں تھا وہ اپنا دودھ پلانے کی خاطر بچے کی تلاش میں ادھر اُدھر دوڑتی گھومتی پھر رہی تھی چنانچہ جب وہ عورت قیدیوں میں سے کسی کے بچےکو پالیتی تو اپنے بچے کی محبت میں اسے لے کر اپنے سینے سے چمٹاتی اور اسے دودھ پلانے لگتی یہ نظارہ دیکھ کر حضورﷺ نے ہم سے ارشاد فرمایا کہ کیا یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے تو ہم سب نے کہا نہیں ڈال سکتی جبکہ وہ ڈالنے پر قادر ہو توحضورﷺ نے فرمایا یہ عورت اپنے بچے سے جتنی الفت و محبت رکھتی ہے اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں پر اس سے کہیں زیادہ پیار محبت فرماتا ہے

صحیح البخاری ، المجلدالثانی ، کتاب الادب ، ص ٨٨٧ {مجلس برکات}
حدیث مذکور سے واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے مٶمن بندوں پر انکی ماٶں سے زیادہ پیار فرماتا ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللّٰه حنفی بریلوی

دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی} ٢٠ جمادی الثانی ١٤٤٤ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ