Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ مسجد میں کسی کی جنازے کا اعلان کرنا کیسا ہے رہنماٸ فرماٸیں مہربانی ہوگی فقط والسلام المستفی جمیل احمد غلماں گوپال گنج بہار

       جواب

صورت مسئولہ میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف وغیرہ کے لئے کرایہ پر دینا جائز نہیں
جیسا کہ بہار شریعت جلد 10 صفحہ 45 میں ہے کہ مسجد کی اشیاء مثلا لوٹا چٹائی وغیرہ کو کسی دوسری غرض میں استعمال نہیں کرسکتے ہیں اور اگر مسجد کا لاؤڈ اسپیکر وقف ہے اور واقف نے بوقت وقف اس کی اجازت دی ہو تو اس سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف اور دیگر مجالس خیر میں استعمال کرایہ پر کرنا جائز ہے لان شرط الواقف كنص الشارع
( فتاوی رضویہ جلد 06 صفحہ 352) بہر صورت مجالس خیر کے علاوہ دیگر دنیاوی مجلسوں میں استعمال کی اجازت نہیں اور اگر واقف نے اجازت نہیں دی مگر وہ جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا یا چندہ سے لاؤڈ اسپیکر خریدا گیا اور ہر چندہ دینے والا جانتا تھا کہ اس سے موت کا بھی اعلان ہوگا تو ان صورتوں میں بھی موت کا اعلان اس سے جائز ہے

بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد 02 صفحہ: 174 و 175 مطبوعہ شبیر برادرز اردو بازار لاہور
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ