نماز کا بیان
عورتوں کو آپس میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا
سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جی میرا ایک سوال ہے کے کیا عورت کو عورت جماعت کروا سکتی ہے ثبوتِ کے اور دلیل کے ساتھ جواب عنایت کریں مہربانی ہوگی
المستفی محمد امین نقشبندی
جواب
نہیں کراسکتی!
کیوں کہ عورت کی امامت مکروہ تحریمی ہے یعنی گناہ ہے اسلیے عورت ! عورت کی امامت نہیں کراسکتی
فتاوی عالمگیری میں ہے
یکرہ امامۃ المرأۃ للنساء فی الصلوات کلھا من الفرائض والنوافل الا فی الصلوۃ الجنازۃ ھکذا فی النھایۃ
(فتاوی عالمگیری ج 2 مصری صفحہ نمبر 80)
بہار شریعت میں حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
عورتوں کو کسی نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں ۔ دن کی نماز ہو یا رات کی ,جمعہ ہو یا عیدین ,خواہ وہ جوان ہوں یا بڑھیاں
(بہار شریعت ج اول ح سوم ص:584)
اور فتاوی عالمگیری میں ہے
یکرہ امامۃ المرأۃ للنساء فی الصلوات کلھا من الفرائض والنوافل الا فی الصلوۃ الجنازۃ ھکذا فی النھایۃ
(فتاوی عالمگیری ج 2 مصری صفحہ نمبر 80)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ مُحَمّـدْ شَـفِیْق رَضَـا رَضْوِیْ
الجواب صحیح
عبیداللّٰه حنفی بریلوی
خَطِیْب وَ اِمَـام سنّی مسجـد حضرت منصـور شـاہ رحمت اللّـہ علیہ بـس اسٹاپ کشن پور یوپی الھنـد
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ