Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمة الله وبركاتہ کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ آج کل کچھ لوگ نکاح میں ٧٨٦ روپے مہر مقرر کرتے ہیں تو کیا اس سے نکاح ہو جائے گا؟ المستفی محمد بلال رضوی

       جواب

٧٨٦ روپے یا اس سے بھی کم بلکہ بالکل مہر مقرر نہ کیا تب بھی نکاح ہو جائے گا لیکن مہر ٧٨٦ روپے کے بجائے دس درہم یعنی ٣٢ گرام ٦٦٠ ملی گرام چاندی کی قیمت واجب ہوگی۔ کم سے کم مہر کی مقدار دس درہم چاندی ہے اور دس درہم کا وزن ٣٢ گرام ٦٦٠ ملی گرام ہے مہر متعین کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ مہر ٣٢ گرام ٦٦٠ ملی گرام چاندی یا اس کی قیمت سے کم نہ ہو
ہدایہ میں ہے ولو سمی اقل من عشرۃ فلھا العشرۃ عندنا

(جلد٥، ص١٣٧)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ شان محمد المصباحی القادری

مقام خادم التدریس جامعہ مظہر العلوم گرسہاے گنج قنوج یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ