Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ پورے قرآن کا تعویذ بناکر پہن سکتے ہیں المستفی افضل خان بنگال

       جواب

نہیں پہن سکتے کہ مکروہ ہے! ظاہر سی کہ قرآن اسقدر چھوٹا کردیا جاۓگا کہ کاغذ بھی باریک ہو جاۓ گا اور کتابت بھی باریک ہوجاۓگی جس کو صحیح طور پڑھا نہیں جاسکتا اسکےعلاوہ اور بھی کٸ کمیاں واقع ہوجاٸیں گی لہذا قرآن مجید کو حجم کرنا پھر تعویذ بناکر پہننا مکروہ تنزیہی ہے
علامہ شیخ محمد علاء الدين الحصكفی ابن الشيخ علی الحنفی متوفّٰی ١٠٨٨ھ تحریر فرماتے ہیں ویکرہ {ای القرآن} تصغیرمصحف وکتابتہ بقلم دقیق یعنی تنزیھا) أی تصغیر حجمہ و ینبغی أن یکتبہ بأحسن خط و أبیتہ علی أحسن ورق و ابیضہ بأفخم قلم و أبرق مداد و یفرح السطور و یفخم الحروف و یضخم المصحف
الدرالمختار شرح تنویرالابصار ، المجلدالتاسع ، کتاب الحظر و الإباحة ، ص ٥٥٥ {بیروت لبنان} حضور صدرالشریعہ تحریر فرماتےہیں قرآن مجید کا حجم چھوٹا کرنا مکروہ ہےمثلا آج کل بعض اہل مطابع نے تعویذی قرآن مجید چھپوائے ہیں جن کا قلم اتنا باریک ہے کہ پڑھنے میں بھی نہیں آتا، بلکہ حمائل(یعنی چھوٹےساٸز کا قرآن جسےگلے میں لٹکاتےہیں)بھی نہ چھپوائی جائے کہ اس کا حجم بھی بہت کم ہوتا ہے
بہارشریعت ، حصہ١٦ ، ص٤٩٥ {مکتبہ مدینہ دھلی} مشورہ قرآن مجید تلاوت کےلیے ہے کہ جس کےذریعے برکات حاصل کیے جاٸیں اور اگر پڑھنا نہیں جانتا تو وضوء کرکے قرآن مجید کی ہرلاٸن پر انگلی رکھ کر بسم اللہ شریف پڑھے اور اگر کچھ نہ پڑھے بلکہ صرف دیکھتا رہےتب بھی ثواب ملےگا واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللّٰه حنفی بریلوی

مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی} ٥ جمادی الثانی ١٤٤٤ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ