Headlines
Loading...

(مسئلہ) کیا ان شاء الله کو ملا کر انشاءالله لکھ سکتے ہیں؟ کچھ علماء نے منع کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ لفظ ”انشا“ یعنی پیدا کرنا ہوتا ہے. ملا کر لکھنے میں فسادِ معنی ہے جو کفر ہے 

سائل: ڈاکٹر منصور احمد نوری

الجواب لکھنے کا صحیح طریقہ إن شاء الله ہے.

الإنشاء کا معنی پیدا کرنا ہوتا ہے

جیسے انشا الله الخلق. اللهﷻ نے مخلوق کو پیدا فرمایا. صرف ”انشا الله“ لکھے تو معنی ہوگا اللهﷻ نے پیدا کیا. اللهﷻ پیدا ہوا اس کا یہ معنی نہیں ہوتا

قرآن عظیم میں ہے موسی علیہ السلام نے خضر علیہ السلام سے فرمایا سَتَجِدُنِیۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّلَاۤ اَعۡصِیۡ لَکَ اَمۡرًا ﴿الکہف، ۶۹﴾ 

عنقریب الله چاہے تو تم مجھے صابر پاؤ گے اور میں تمہارے کسی حکم کے خلاف نہ کروں گا 

اسماعیل علیہ السلام، اپنے والد سے عرض گزار ہوئے: اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿الصفات، ۱۰۲﴾

خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے.

اور فرمایا اللهﷻ نے اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءً. ﴿الواقعة، ٣٥﴾

بیشک ہم نے ان جنتی عورتوں کو ایک خاص انداز سے پیدا کیا 

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی گونڈی، ممبئی ٥/ ربیع الاول، ١٤٤٠؛

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ