Headlines
Loading...

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سینے کے بال کاٹ سکتے ہیں یا نہیں برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام 

سائل محمد وسیم احمد

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایت الحق باالصواب

سینہ کے بال کاٹنا بہتر نہیں ہے 

جیساحضورصدرالشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں

سینہ اور پیٹھ کے بال مونڈنا یا کتروانا اچھا نہیں ہاتھ پاؤں پیٹ پر سے بال دور کر سکتے ہیں

(بہار شریعت حصہ 16 صفحہ نمبر 585)

البتہ اگر سینے میں کچھ زیادہ ہی بال ہوں تو صاف کرڈالے تاکہ غسل میں پانی زیادہ خرچ نہ ہو

اور دوسرے مقام پر تحریر فرماتے ہیں کہ ہاتھ پاؤ ں سینہ پشت پر بال ہوں تو ہڑتال وغیرہ سے صاف کر ڈالے یا ترشوالے نہیں تو پانی زیادہ خرچ ھوگا

(جلد 01 حصہ 02 صفحہ نمبر 303)

واللہ اعلم باالصواب

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ