Headlines
Loading...


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں قبر پر جو تخت لگاتے ہیں تو مرد اور عورت کے دونوں کا طریقہ الگ ہے کہ مرد کا تخت لگانے کا طریقہ الگ ہے اور عورت کا تخت لگانے کا طریقہ ہے برائے کرم جواب عنایت فرمائیں 

محمد شمس تبریز کرناٹکا

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَڪَاتُہْ

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں تختے لگانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ مرد ہو یا عورت دونوں کے سرہانے کی جانب سے لگانا چاہئیے تاجدار اہلسنت سرکار مفتی اعظم ہند قدس سرہ العزیز سے اسی طرح کا سوال ہوا کہ مرد کو تختے کس جانب سے دیئے جائیں سرہانے سے یا پائنتی سے ؟ یوں ہی عورت کو-آپ عليه الرحمه تحریر فرماتے ہیں جواب دونوں کو سرہانے سے 

(فتاوی مصطفویہ صفحہ 271 مکتبہ فقیہ ملت دہلی)

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ