Headlines
Loading...

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوال یہ ہے زید کہتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کل علم نہیں اگر کل علم غیب ہوتا تو قیامت کے دن کے بارے میں کیوں نہیں بتایا نمبر2 جب معراج کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے جنت و دوزخ دیکھنے کی کیا ضرورت تھی جبکہ آپ پہلے سے جانتے تھے جواب عنایت فرمائیں

والسلام علی من اتبع الھدی

نہ بتانا اور ملاحظہ کرنا علم کی نفی نہیں کرتا

قیامت کی تاریخ رسول الله ﷺ نے نہیں بتائی تو کیا یہ علم کی نفی کرتا ہے؟

کیا یہ سمجھا جائے کہ زید کو اپنے والد صاحب کا نام ہی نہیں معلوم کیونکہ اس نے کبھی بتایا نہیں

علامہ احمد قسطلانی شافعی تحریر فرماتے ہیں 

لایعلم متی تقوم الساعة الا الله الا من ارتضی من رسول فانہ یطلعہ علی من یشاء من غیبہ والو لی تابع له یا خذ عنه

کوئی غیر خدا نہیں جانتا کہ قیامت کب آئے گی سوا اس کے پسندیدہ رسولوں کے کہ انہیں اپنے جس غیب پر چاہے اطلاع دے دیتا ہے۔ (یعنی وقت قیامت کا علم بھی) رہے اولیاء وہ رسولوں کے تابع ہیں ان سے علم حاصل کرتے ہیں (ارشاد الساری ج ٧ ص ١٧٨)

کتبہ ندیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ