Headlines
Loading...
اگر کوئی بھی اعتکاف میں نہ بیٹھیں تو کیا حکم ہے

اگر کوئی بھی اعتکاف میں نہ بیٹھیں تو کیا حکم ہے



السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ 

سوال۔۔۔۔گاؤں میں ایک ہی جامع مسجد ہے مگر اس میں اعتکاف میں کوئی بھی نہیں بیٹھا ہے 


سائل مصروف رضا قادری موہنیاں پلاسی ارریہ بہار

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ

الجواب۔رمضان کے پورے عشرہ اخیرہ کا اعتکاف سنت مؤکدہ کفایہ ہے اگر آپ کے شہر کی کسی مسجد میں کسی نے بھی اعتکاف نہیں کیا تو سب سے مطالبہ ہوگا اور اگر کسی ایک مسجد میں بھی کسی نے اعتکاف کر لیا تو سب بری الذمہ.

بہار شریعت میں ہے (٢) سنت مؤ کدہ کہ رمضان کے پورے عشرۂ اخیرہ یعنی آخر کے دس دن میں اعتکاف کیا جائے یعنی بیسویں  رمضان کو سورج ڈوبتے وقت بہ نیّت اعتکاف مسجد میں ہو اور تیسویں کے غروب کے بعد یا انتیس کو چاند ہونے کے بعد نکلے۔اگر بیسویں  تاریخ کو بعد نماز مغرب نیّت اعتکاف کی تو سنت مؤکدہ ادا نہ ہوئی اور یہ اعتکاف سنت کفایہ ہے کہ اگر سب ترک کریں تو سب سے مطالبہ ہوگا اور شہر میں ایک نے کر لیا تو سب بری الذمہ

واللہ تعالیٰ اعلم

شان محمد قادری صاحب قبلہ  

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ