اجرت .تجارت
عقائد
وہابی پڑوسی اگر بھوک سے مر گیا تو کیا ہم سے پوچھا جائے گا
(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر میرے پڑوس میں دیوبندی شیعہ وغیرہ ہیں، اگر وہ بھوک کی وجہ سے مرتے ہیں تو کیا پوچھ مجھ سے بھی ہوگی؟
(جواب) فى زمانہ دیوبندی، وہابی، شرابی کبابی جو بھی ہیں ان کی اکثریت ان کفریہ عبارات سے انجان ہے جو ان کے اکابرین کہہ گئے۔ لہذا ان تمام پر ارتداد کا فتوی نہیں ہے۔ جب تک ارتداد کا حکم ان پر ثابت نہ ہو ان کی گنتی مسلمانوں میں ہی ہوگی اگرچہ گمراہ، بدمذہب ہی ہوں۔ ایسے لوگوں سے اگرچہ احتیاط برتنے کا حکم ہے لیکن ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہیں کیا جاسکتا۔ ہاں، اگر وہ مرتد ہیں یہ آپ کے علم میں پختہ ہے تو آپ پر الزام نہیں کہ اسے مرتا چھوڑ دیں۔ والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن العلیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ