کسی دوکان کے ادگھاٹن میں فیتہ کاٹنا کیسا


(مسئلہ) کسی دوکان کے ادگھاٹن میں فیتہ کاٹنا حرام یا ناجائز ہے؟ کیا اسے علماء کاٹ سکتے ہیں؟

(الجواب) حرام یا ناجائز کام تو نہیں لیکن اگر بلا منفعت ہو تو عبث ہے اور ہر عبث میں تضییع وقت جو کہ ممنوع ہے. اور فساق کو اس کے لیے مدعو کرنا جائز نہیں کہ اس میں اس کی تعظیم ہے جبکہ اس کی توہین شرعا واجب ہے. 

قال رسول الله ﷺ: من حسن اسلام المرء ترکه ما لا یعنیه. (جامع الترمذی، م: ٢٣١٧، عن أبی هريرة؛ م: ٢٣١٨، عن علي بن حسين رضی الله تعالى عنهما) 

حضوراکرم ﷺ نے فرمایا کسی آدمی کے حسن اسلام میں سے یہ ہے کہ جو بے فائدہ اور بے سود کام ہو اسے چھوڑ دے.

حدیث مرفوع: اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش. (شعب الایمان، ۴۸۸۶؛ کشف الخفاء، م: ۲۷۵، ۱/ ۸۷؛ ضعیف)

جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی ہل جاتا ہے

ہاں علماء کو اس کی خاطر مدعو کرنا جائز کہ اس میں علماء کی تعظیم ہے، یہ ادب ہی قوم کی سر بلندی کا سبب اور علماء کی تشریف آواری دوکان میں سببِ نزول برکات منجانب رب اور دیگر منفعتیں جو اس فعل سے جڑی ہیں اس فعل کو حسن بناتی ہیں والله تعالی اعلم 

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق یا نیا سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز (آج کا شیڈول)

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
نوٹ: 1 سے 2 منٹ کی احتیاط ملحوظ رکھیں۔

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ رخ: تقریباً 265° مغرب-جنوب
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
موبائل کو بالکل سیدھا ہاتھ پر رکھیں۔ لال سوئی کا رخ کعبہ شریف کی سمت کی طرف گھوم جائے گا۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے مال، نقدی اور سونے چاندی کی مالیت درج کریں:

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0