اذان واقامت
عقائد
جن اخبارات میں گمراہی کی باتیں لکھی ہو انھیں خریدنا کیسا
(مسئلہ) جن اخبارات میں گمراہی کی باتیں لکھی ہوئی ہوں اسے پسندیدگی سے خریدنا کیسا ہے؟
(جواب) خریداری میں دلچسپی اگر اس لیے ہے کہ ان اخبارات میں گمراہ کن باتیں ہیں تو یہ شخص گمراہ مثل شیطان ہے۔ اور اگر ان اخبارات میں کچھ باتیں (سیکشن) اچھے یا فائدے مند ہوں جن کے سبب وہ خریدتا ہو تو اس پر کوئی حکم نہیں البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ ایسے اخبارات نہ خریدے۔ اور یہ فرض کفایہ ہے کہ ایسے اخبارات کا بائیکاٹ کیا جائے جو گمراہی پھیلائیں۔ والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم العلیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ