
کیا خدا کسی کا دشمن ہوسکتا ہے خواہ وہ کافر ہو یا مومن
السلام عليكم رحمتہ اللہ و برکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کیا خدا کسی کا دشمن ہوسکتا ہے خواہ وہ کافر ہو یا مومن جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دئے
سائل محمد معراج احمد رضوی پورنیہ بہار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی بیشک اللہ تعالیٰ کافروں کا دشمن ہے جیساکہ قران پاک میں ہے مَن کَانَ عَدُوّاً للہ وَمَلآئِکَتِہِ وَرُسُلِہِ وَجِبْرِیْلَ وَمِیْکَالَ فَإِنَّ اللّہَ عَدُوٌّ لِّلْکَافِرِیْنَ
سورہ بقرہ آیت 98 قران کریم
اس کا ترجمہ سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں جو کوئی دشمن ہو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کا تو اللہ دشمن ہے کافروں کا
( کنز الایمان ص 23
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
شرف قلم حضرت علامہ و مولانا مفتی الفاظ قریشی صاحب قبلہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ