Headlines
Loading...


(سئل) مفتیان کرام کی بارگاہ میں عریضہ ہے کہ غیر ولی کی قبر پر چادر پوشی کرنا اور ان کا عرس منانا کیسا ہے؟

(فأجاب) غیر ولی کا عرس منانا منع ہے کیونکہ لوگ اس شخص کو ولی سمجھ لیں گے اسی طرح اس کی قبر پر چادر ڈالنا لیکن اس میں اس قدر حرج نہیں نہ کراہت ہے اور اگر قبر عام قبرستان میں ہو تو پہچان کے لیے ایک چادر ڈال سکتا ہے ولی کی قبر پر اگر ایک اچھی چادر موجود ہو تو اس پر دوسری چادر ڈالنا اسراف ہے اور اسراف جائز نہیں. ہاں، تبرک کی نیت سے چادر ڈال کر اٹھا لینا یہ مستحسن ہے. اور یہ معاملہ غیر ولی کے ساتھ نہیں ہوتا

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ