Headlines
Loading...


(سئل) کفر کی کتنی قسمیں ہیں اور کون کون سی؟ 

(فأجاب) کفر کی چار اقسام ہیں کفر انکار کفر حجود کفر عناد اور کفر نفاق

کفر انکار یہ ہے کہ ضرورت دین میں سے کسی چیز کو نہ دل سے جانے اور نہ زبان سے مانے جیسے فرعون کا کفر

کفر حجود یہ ہے کہ ضرورت دین میں سے کسی چیز کو دل سے جانے لیکن زبان سے انکار کرے جیسے منکرین معجزات کا کفر

کفر عناد یہ ہے کہ ضرورت دین میں سے کسی چیز کو دل سے بھی جانے اور زبان سے بھی کہے مگر تسلیم و گریدگی سے باز رہے جیسے ابو طالب کا کفر

کفر نفاق یہ ہے ضرورت دین میں سے کسی چیز کا دل سے انکار کرے پر زبان سے اقرار کرے. جیسے نعوذ باالله کوئی دل میں کہے کہ محمد غیب کیا جانیں؟ اور زبان سے کچھ اور ہی عقیدہ بتائے تو وہ اسی قسم کا کافر ہے

کتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ