Headlines
Loading...



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ھذا کے کہ بارے میں کہ دس رکعت قرآن دس رکعت سورۃ اس طرح سے تراویح سنانا کیسا برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی فقط والسلام

المستفی۔۔۔ محمد التمس رضوی

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

الجواب بعون اللہ و رسولہ

قرآن کےکسی بھی حصےسے پڑھیں نمازِ تراویح کاحق ادا ہوجاۓگا

ہاں یہ بھی مسٸلہ ہے کہ قرآن کریم پورےماہ کی تراویح میں مکمل پڑھنا سنت مٶکدہ ہے بہتر ہے کہ ستاٸویں شب کو ختم کریں یا چاہیں آگے پیچھے بھی ختم کرسکتےہیں

حضرت علاءالدین أبوبکربن مسعود کاسانی حنفی متوفی ٥٨٧ھ تحریر فرماتےہیں 

وَالْخَتْمُ){فی صلوة التراویح} مَرَّةً سُنَّةٌ وَمَرَّتَيْنِ فَضِيلَةٌ وَثَلَاثًا أَفْضَلُ. (وَلَا يُتْرَكُ) الْخَتْمُ (لِكَسَلِ الْقَوْمِ) لَكِنْ فِي الِاخْتِيَارِ: الْأَفْضَلُ فِي زَمَانِنَا قَدْرُ مَا لَا يَثْقُلُ عَلَيْهِمْ، وَأَقَرَّهُ الْمُصَنِّفُ وَغَيْرُهُ

پورےمہینےکی تراویح میں ایک مرتبہ قرآن پاک ختم کرنا سنت ہے اور دو مرتبہ فضیلیت اور تین مرتبہ افضل ہے اور لوگوں کی سستی وکاہلی کی وجہ سےختم قرآن کو ترک نہ کرے مگر ،،اختیار،، میں ہے کہ ہمارےنزدیک فی زماننا افضل یہ ہے کہ اتنی قرأت کرے لوگوں پر باعث تکلیف نہ بنے اور مصنف وغیرہ نے اسکو ثابت مانا ہے 

تنویرالابصار شرحہ الدرالمختار  المجلدالثانی کتاب الصلوة ص٤٩٧{بیروت لبنان} 

لہذا صورت مسٶلہ میں اسطریقےسےنماز تراویح پڑھنےمیں کوٸی حرج نہیں ہاں یہ یادرہے قرآن پاک ضرور مکمل کردے خواہ آخری شب میں ہی کیوں نہ کرے

واللہ و رسولہ اعلم 

کتبہ عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی} ١٠/رمضان المبارک/ ١٤٤٤ھ ٢/اپریل/ ٢٠٢٣ء

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ