Headlines
Loading...
الله تعالٰی کو گالی دینے اور اللہ تعالیٰ کو نہ ماننے کا حکم

الله تعالٰی کو گالی دینے اور اللہ تعالیٰ کو نہ ماننے کا حکم

 


Hinda apne shauhar se naraz ho kar allah ko gali di Aor ye bhi kaha mujhe allah nahi chahiye Ab us hinda ka kya hukm hai? Bayan farmae?

المستفتی ظہیر الدین

الجواب اللہ تعالٰی کو گالی دینا کفر ہے فتاوی شامی میں ہے أجمع المسلمون أن شاتمہ کافر ،من شک فی عذابہ و کفرہ فقد کفر (ردالمحتار 370/6 کتاب الجھاد باب المرتد) یعنی تمام مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ اللہ تعالیٰ کی شان میں نازیبا الفاظ بکنے والا اور اللہ عزوجل کو گالی دینے والا کافر ہے. بلکہ ایسے خبیث زبان شخص کے عذاب وکفر میں شک کرنے والا خود کافر ہے

پھر ہندہ کا گالی دینے کے ساتھ یہ بدترین جملہ مجھے اللہ نہیں چاہیے (معاذاللہ) کہنا مزید اسلام اور اللہ تعالیٰ سے اعراض اور دوری کا اعلان ہے اور کفار اور ملحدین کی اسلام بیزار کفری بولیوں میں ہے سے ہے

فتاوی عالمگیری میں ہے 

من قال أنا ملحد یکفر (279/2 باب احکام المرتدين) 

یعنی جو اپنے بارے میں کہے کہ میں کسی مذہب کو نہیں مانتا. لا مذہب ہوں تو اس کی تکفیر کی جائے گی

ہندہ اپنے کفر کی وجہ سے اسلام سے نکل گئی تمام نیک کام اکارت ہوگئے اس پر فرض ہے کہ اس کلمہ کفر سے توبہ کرے

روایت نادرہ کی بنیاد پر ابھی نکاح باقی ہے اور اب اسی پر فتویٰ بھی ہے کماصرح الشیخ الإمام أحمد رضا المحقق البریلوی رضی اللہ عنہ البتہ احتیاطاً تجدید نکاح کا بھی حکم ہوگا کہ ظاہر الروایۃ یہ ہے کہ نکاح بھی فسخ ہوگیا تھا کما صرح المفتی شریف الحق الامجدی فی فتاواہ 

جب تک وہ راہ راست پر نہ آجائے معاشرے پر ان کا شوشل بائیکاٹ فرض ہے ذمہ داران کو چاہیے کہ علاقے کے کسی ذمہ دار سنی عالم دین کو بلاکر حکمت عملی کے ساتھ توبہ ودیگر دفعات لاگو کریں واللہ تعالٰی اعلم

کتبہ فیضان_سرور_مصباحی 2/ذی قعدہ 1439ھ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ