کیا فرماتےہیں علماء کرام ومفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں پیٹم میں ریچارج یا پیسہ ٹرانسفر کرنے پر جو کیش بیک ملتا ہے وہ جائز ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں
محمد سیف علی
الجواب بسم اللہ الرحمن الرحیم الصلوۃ و السلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم
جائز ہے کیونکہ کہ کمپنی اسی وقت کسی کو روپے دیتی ہے جب کوئی شخص اس کے مطلوبہ شرائط کی تکمیل کرے، اس سے پہلے ایک روپے بھی نہیں دیتی ہے جب آدمی نے ان شرائط کی تکمیل کردی تو اب وہ اس رقم کا حق دار ہوگیاشرائط کی تکمیل کے بعد سامنے والا اس ایپ کو استعمال کرے یا نہ کرے یہ دھوکے کے زمرے میں نہیں آئے گا البتہ اگر آپ ایپ میں تین پانچ کرتے ہیں اور بغیر کسی کو جوڑے ہوئے روپے کمپنی سے حاصل کرتے ہیں تو یہ ناجائز ہے اور دھوکہ ہے. واللہ تعالٰی اعلم
مفتی ابو حماد جعفر رضا مصباحی١٠/رمضان المبارک ١٤٤١ھ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ