Headlines
Loading...



(مسئلہ) نظر بد سے حفاظت کے لیے فصل وغیرہ میں جماجم لگانے کی اجازت ہے. جماجم سے کیا مراد ہے؟ 

(الجواب) جماجم سے مراد وہ ڈراؤنی شکل انسانی ساخت کا پتلہ جسے پرندوں کو روکنے کے لیے کھڑا کیا جاتا ہےاسے بچوگا انگریزی میں اسکئر کرو کہتے ہیں یہ پتلہ اس طرح بنانا کہ اس کے چہرے کے اعضاء جو چاک وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں اصل انسانی اعضاء سے بہت مختلف یا چند غائب ہوں، جائز ہے یہ حکم تصویر میں نہیں اسے نظر بد کی حفاظت کے لئے لگانا تاکہ پہلے اس پر نظر پڑے پھر کھیت پر تو کھیت کو نظر نہ لگے ناجائز نہیں ہے امام مفتی اعظم گڑیا کے بارے میں جس کے چہرے کے اعضاء دھاگے بنے ہوں فرماتے ہیں بنی ہوئی گڑیا جس کے ناک نقشہ کچھ نہیں ہوتا محض کالے ڈورے سے کچھ نشانات کر دیے جاتے ہیں ان سے کھیلنے میں بچوں کے لیے حرج نہیں جیسا کہ حدیث ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی الله عنها سے ظاہر ہے (فتاوی مفتی اعظم ٢٠٤/٥)

بہار شریعت میں ہے بعض کاشتکار اپنے کھیتوں میں کپڑا لپیٹ کر کسی لکڑی پر لگادیتے ہیں اس سے مقصود نظرِ بد سے کھیتوں کو بچانا ہوتا ہے کیونکہ دیکھنے والے کی نظر پہلے اس پر پڑے گی اس کے بعد زراعت پر پڑے گی اور اُس صورت میں زراعت کو نظر نہیں لگے گی ایسا کرنا ناجائز نہیں کیونکہ نظر کا لگنا صحیح ہے(بہار شریعت ٤٢٠/٣) والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ