Headlines
Loading...


(مسئلہ) کیا دیہات میں نماز عید مکروہ تحریمی ہے؟ 

(الجواب)بالکل گاؤں میں جمعہ وعیدین باطل مکروہ تحریمی گناہ صغیرہ ہے لہذا خود نہ پڑھیں اور پڑھنے والوں کو نہ روکیں کہ اگر یہ نمازیں بھی وہاں بند ہوگئیں تو شاید ہی وہاں اذان کی آواز سنائی دے امام نابلسی فرماتے ہیں لا ینبغي أن ینهي الواعظ عن شيء قال به أمام من أئمة المسلمين بل الذي ینبغی أن يقع النهي عنه ما أجمع الأئمة کلهم علي تحریم (حدیقة الندیة ۱۵۱/٢ یہ نہ چاہیے کہ واعظ ایسی چیز سے روکے جسے ائمہ مسلمین میں سے کسی امام نے جائز کہا ہو بلکہ ممانعت ایسے کام سے ہونا چاہئے جس کی حرمت پر سب ائمہ کا اجماع ہو) شوافع کے نزدیک کوئی عمل جائز ہو اور ہمارے نزدیک مکروہ تو حنفی اسے مکروہ جانتے ہوئے عمل نہ کرے اور اگر کوئی کرے تو اسے روکے نہیں بشرطیکہ وہ کام فاعل کو الله ورسول کے قریب کرتا ہو اور وہ یہ نہ کرے تو الله ورسول سے دور ہوتا چلا جائے گا والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ