Headlines
Loading...

 


(مسئلہ) کتنی مالیت ہو تو قربانی واجب ہے؟

(الجواب) بالغ کی ملکیت میں حاجت اصلیہ کے علاوہ ایک نصاب شرعی یعنی ٥٢.٥ تولہ چاندی (جامعۃ الرضا بریلی شریف بمطابق حساب مفتی فیصل صالح یہ ٦٥١ .١٨٤ گرام چاندی) یا اتنا مال ہو جس کی قیمت اس قدر چاندی کی مروج قیمت کے برابر یا زائد ہو تو قربانی واجب ہے بہار شریعت میں ہے حاجت اصلیہ یعنی جس کی طرف زندگی بسر کرنے میں آدمی کو ضرورت ہے جیسے رہنے کا مکان جاڑے گرمیوں میں پہننے کے کپڑے خانہ داری کے سامان سواری کے جانور خدمت کے لیے لونڈی غلام آلات حرب پیشہ وروں  کے اوزار اہلِ علم کے لیے حاجت کی کتابیں کھانے کے لیے غلّہ (بہار شریعت ٨٨٠/١) والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ