Headlines
Loading...


(مسئلہ) کیا ہر ہمزاد کافر ہوتا ہے؟

(الجواب) ہر ہمزاد کافر ہوتا ہے سوائے رسول الله ﷺ کے ہمزاد کے قال الإمام رحمه الله ہمزاد از قسم شیاطین ہےوہ شیطان کہ ہر وقت آدمی کے ساتھ رہتاہے وہ مطلقا کافر ملعون ابدی ہے سوا اس کے جو حضور اقدس صلی الله تعالی عليه وسلم میں حاضر تھا وہ برکت صحبت اقدس سے مسلمان ہوگیا (فتاوی رضویہ ٢١٦/٦١) والله تعالی اعلم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

مسئلہ ایک بکرا لنگڑا ہے لیکن اس پیر کے سہارے سے چل لیتا ہےلیکن پتہ چلتا ہے کہ لنگڑا ہے ۔اور جب کھڑا ہوتا ہے تب بھی پتہ چلتا ہے اس کا وہ پیر چھوٹا ہے؟ کیا یہ بڑے عیب میں شمار ہوگا

الجواب یہ بڑے عیوب میں سے نہیں اور اس کی قربانی جائز ہے

بہار میں ہے بھینگے جانور کی قربانی جائز ہے۔ اندھے جانور کی قربانی جائز نہیں  اور کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو اس کی بھی قربانی ناجائز۔ اتنا لاغر جس کی ہڈیوں  میں  مغز نہ ہو اور لنگڑا جو قربان گاہ تک (قربانی کے جانور کا بیان مسئلہ ٦) واللہ اعلم باالصواب

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ