(مسئلہ) محمد افضل نے شادی کی اس کی اولاد ہے جس کا نام اسم ہے اب محمد افضل کی بیوی وصال کر چکی تو اب اولاد بھی بالغ ہے مسئلہ یہ ہے کہ محمد افضل نے ایک لڑکی سے شادی کی اور جس سے شادی کی اسکی ایک اور بہن ہے محمد افضل کے اولاد ناس نے اس کے دوسرے بہن سے شادی کی کیا یہ شادی جائز ہے اگر کر لیا ان پر کیا حکم ہے؟
(الجواب) سوتیلی ماں کی حقیقی (سگی) یا رضاعی بہن سے نکاح جائز ہے لہذا محمد فضل کا بیٹا جو پہلی بیوی سے تھا وہ اپنی سوتیلی ماں کی سگی بہن سے نکاح کر سکتا ہے قال الإمام رحمه الله باپ کی سالی جبکہ اپنی حقیقی یا رضاعی ماں کی سگی یا سوتیلی یا مادری یا رضاعی بہن نہ ہو حلال ہے خواہ نسبی ہو خواہ رضاعی (فتاوی رضویہ ٣٤٠/١١) والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ