Headlines
Loading...

(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ درج ذیل ہے زید نے پندرہ اگست کے موقع پر ایک جلسہ لیا جس کا عنوان ہندوستان کی آزادی میں علمائے اہلسنت کی قربانیاں اور اس جلسہ میں خصوصا تحصیل داد،پولس افسر اور کلکٹر کو دعوت دی جو کافر ہے. ایسے جلسہ کرنا اور کافروں کو بلانا از روئے شرح کیا حکم ہے؟ 

(الجواب) وبالله التوفیق وبه أستعين جب کافروں کو خبر پہچانا مقصود ہو عام اجازت دے دی جائے یا ہندؤں اور مسلمانوں کے محلہ کے درمیان تقریر کہی جائے یہ سب نہ بھی کیا جائے تو شیاطینی پجاری کان دھرنے آ ہی جاتے ہیں بالخصوص کسی حکومتی اعلی عہدے دار کافر کو مدعو نہ کریں کہ اس کی استقبال اور بیٹھک کا انتظام کرنا ہوگا جو اس کی تعظیم ہے، حرام ہے جب فاسق کی تعظیم کرنے پر عزوجل کا جلال عرش الہی کو لرزہ دیتا ہے تو کفار کی تعظیم پر جلالت خداوندی کا کیا عالم ہو اس کا وہی عالم ہے

واللہ اعلم باالصواب

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ