Headlines
Loading...



السلام علیکم ایک شیعہ نے کہا کہ واللہ خیر الرازقین یعنی اللہ بہتر رزق دینے والوں میں سے ہے رازقین جمع کا صیغہ ہےلہذا اس کا مطلب یہ ہے کہ رزق دوسری ہستی بھی دیتی ہیں اور اللہ بھی اس کا علمی تحقیقی جواب چاہیے

المستفی ابن قاسم

الجواب امام نعیمی فرماتے ہیں رازق کے تین معنی ہیں نمبر 1 رزق دینے والا۔ نمبر 2 رزق پیدا کرنے والا۔ نمبر 3 اور روزی پہنچانے والا۔ یہاں تیسرے معنی مراد ہیں جو دوسروں کے لیے ظاہری طور پر رزق مہیا کرتے ہیں اور سبب رزق ہیں جیسے امیر فقیر کے لیے اور حاکم رعایا کے لیے، کہ وہ رزق کے ظاہری اسباب ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ حقیقی رازق مسبب الاسباب ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اپنی حاجت بر آری کے لیے بزرگوں سے دعا کرانا بہتر ہے۔ کیونکہ ان لوگوں نے مائدہ اتارنے کی خود دعا نہ کی بلکہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے کرائی۔ دعا کے لیے الفاظ کی تاثیر کے ساتھ زبان کی بھی تاثیر چاہیے۔ کارتوس کے اثر کے لیے رائفل کی طاقت بھی درکار ہے

واللہ اعلم تعالیٰ باالصواب

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ